counter easy hit

کراچی: ٹریفک پولیس متحرک، ہیلمٹ نہ پہنے پر شہریوں کو 7 لاکھ کے چالان

کراچی: 304 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں، سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیئے گئے: اعداد و شمار

Karachi: Traffic Police Dynamic, challan of 7 lakhs to citizens not worn on helmetsٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوسرے روز بھی مہم جاری، مہم کے پہلے روز ہیلمٹ نہ لگانے والے پانچ ہزار شہریوں سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے چالان وصول کیا، 304 موٹر سائیکلیں ضبط بھی کیں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری، شہر بھر کے چوراہوں، سگنلز پر بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ مہم کے پہلے روز پانچ ہزار چالان کر کے شہریوں کی جیب سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے وصول کیئے۔ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے مثبت اثرات نکل رہے ہیں، ہیلمٹ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کی یہ مہم جمعرات تک جاری رہے گی۔