counter easy hit

این اے 120 میں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع

لاہو رمیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

Delivery of polling equipment starts in NA 120پریذائیڈنگ آفیسرز کو بیلٹ پیپرز اور دوسرا سامان آج دیا جائےگا۔ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچائے جائیں گے ۔ فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے۔ ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسروں کے سوا کسی کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این اے 120 کی نشست میاں نوازشریف کے نااہل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔