counter easy hit

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکارہ غربت سے تنگ آکر ملازمت پر مجبور

ممبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ فلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ میں للیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ روبینہ بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کے باعث ملازمت ڈھونڈنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

Oscar award-winning Indian actress is forced to work to suffering from poverty2013 میں ریلیز ہوئی فلم ’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘ نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے بلکہ فلم آسکرایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی تھی، فلم میں کام کرنے والے تمام چائلڈ اداکاروں کا تعلق بھارت کی کچی بستی سے تھا لیکن کہا جارہا تھا کہ فلم میں کام کرنے کے بعد ان بچوں کی قسمت کھل گئی اور اب انہیں فلم انڈسٹری میں باآسانی کام مل جائے گا لیکن ہوااس کے برعکس۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں چائلڈ اداکارہ للیتا کا کرداراداکرنے والی ننھی اداکارہ روبینہ علی اب بڑی ہوگئی ہیں تاہم وہ سلم ڈاگ ملینئر کے بعد کسی بھی فلم میں کام حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی فلم انڈسٹری کے فلمساز روبینہ کو بھول گئے ہیں جب ہی تو غربت سے تنگ آکر انہوں نے ملازمت تلاش کرنی شروع کردی ہے۔

روبینہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے حالاتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں کام حاصل نہ کرنے کی وجہ سےانتہائی غربت اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں لیکن انہوں نے ابھی ہمت نہیں ہاری ہے ایک دن ان کے خواب ضرور پورے ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی ہدایت کار ڈینی کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘ کی موسیقی معروف موسیقاراے آر رحمان نے دی تھی جب کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارانیل کپور، دیو پٹیل اور فریدہ پنٹوکی اداکاری کو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔