counter easy hit

جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Security Forces

Security Forces

راولپنڈی (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتو میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتو میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گرد اپنے 4 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔