counter easy hit

کراچی ادبی میلہ تیسرادن: ادب ،ثقافت اور آرٹ یکجا

Karachi Literature Festival

Karachi Literature Festival

کراچی ……ساتویں کراچی ادبی میلے کے تیسرے اور آخری روز آج تین کتابوں کی رونمائی ،معروف دانشور امرجلیل کے ساتھ خصوصی نشست اور لٹریری ایکسی لینس ایوارڈ 3ادیبوں کو دیے گئے۔
ادب ان پیمانوں میں سے ایک ہے جن سے کسی قوم کے شعور کو جانچا جاسکتا ہے ، کراچیادبی میلہ جہاں پاکستان کےمتعلق مثبت تاثر کو فروغ دے رہا ہے،، وہیں مختلف علوم و فنون سے آگاہ ہی بھی فراہم کر رہا ہے ۔ادبی میلے میںآج شہریوں کے ذوق کی تسکین کیلئے آج مذاکرے ،کتابوں کے تعارف اور گرما گرم موضوعات پر بحث و مباحثے ہوئے،یہی وجہ ہے کہ عمر،طبقے اور فکر سے بالاتر ہوکر خواتین ،بچے ،بزرگ اور سیاستدان ادبی میں کھنچے چلے آئے۔نجی ہوٹل میں جاری ساتویں کراچی لٹریری فیسٹول میں شریک بھارتی ادیبہ روچیرا گپتا ،ادیب ایچ ایم نقوی اور ڈرامہ نویس اصغر ندیم سید نے تقریب کو مل بیٹھنے کا بہانہ قراردیا ۔گزشتہ روز ادبی فیسٹیول میں معروف شاعر انور مسعود نے اپنے مخصوص انداز میں اشعار سناکر محفل کو چار چاند لگادئیے،وہ میلے شرکاءکو اشعار سناتے رہے اور حاضرین ان کے ہر مصرعے پر قہقہے لگاتے رہے۔