counter easy hit

اداکار بین سٹیلرنے لمبی سیلفی اسٹک کا ریکارڈ قائم کردیا

actor has a long record

actor has a long record

نیویارک………ہالی وڈ کے معروف اداکار بین سٹیلر نے اپنی نئی فلم ذو لینڈرز 2 کے پریمیئر کے موقعے پر سب سے لمبی سیلفی اسٹک کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پریمیئر کے موقع پر اداکار نے 28 فٹ اور ایک انچ کی سیلفی اسٹک استعمال کی اس موقع پر انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بچپن ہی سے خواہش تھی۔ میں ہمیشہ ہی سے ووگ میگزین کے کور پر آنا چاہتا تھا اور دوسرے سب سے لمبی سیلفی اسٹک کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا تھا50 سالہ بین سٹیلر نے ذو لینڈرز 15 سال قبل کی تھی ۔یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تھی فلم میں بین سٹیلر کے ہمراہ اسپین کی اداکارہ پینیلوپ کروز بھی ہیں۔ پینیلوپ نے پریمیر کے موقع پر کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سٹیلر کے ساتھ سنجیدہ رہنا بہت مشکل ہے۔ہنسے بغیر رہنا ناممکن ہے کیونکہ سٹیلر اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔