counter easy hit

ہالی ووڈ فلم کِک باکسر۔وینجینس کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

Cook baksr.

Cook baksr.

نیویارک……. مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈیو بیٹسٹا کی نئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسر۔وینجینس کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی چھٹی انسٹالمنٹ ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔نکولس سیلوزی، دیمتیری لوگو تھیسٹک اورٹیڈ فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامور WWEریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرس اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔17 ملین ڈالر کے بجٹ سے مکمل ہونے والی یہ فلم ایسکوٹ ایلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔