counter easy hit

کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

Karachi: actions

Karachi: actions

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ادھر ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان شاہ جہان اور علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ بلدیہ سعید آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔