counter easy hit

قلات : ایف سی کا سرچ آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) بلوچستان میں ایف سی نے قلات کے علاقے منگوچر میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقے میں قائم کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں سے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کی کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔

سرچ آپریشن کے ایک سو پچاس راکٹ، ڈیڑھ ہزار ڈیٹونیٹرز ، پانچ سو کلوگرام دھماکا خیزمواد اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا جسے ایف سی اہلکاروں نے تباہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔