counter easy hit

آزاد کشمیر : قانون ساز اسمبلی ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری

Election

Election

میرپور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے تھری میرپور میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود اور پیپلز پارٹی کے چودھری اشرف میں اصل مقابلہ ہو گا۔

ایل اے تھری میر پور کی نشست بیرسٹر سلطان محمود کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی چودھری محمد اشرف پیپلز پارٹی ، انجنئیر نعمان اکرم جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

آزاد امیدوار اعجاز احمد رضا بھی میدان میں ہیں ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔ 81 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔