counter easy hit

قومی ایئر لائن کو یمن کے شہر حدیدہ میں پرواز کی اجازت مل گئی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) قومی ایئر لائن کو یمن کے شہر حدیدہ میں پرواز کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے کراچی سے صبح 8 بجے طیارہ روانہ ہو گا۔ دوسرا طیارہ بھی جلد بھیجا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا مسافر طیارہ بوئنگ 747 کراچی سے صبح 8 بجےیمن کے شہر الحدیدہ کے لئے روانہ ہو گا۔

طیارے میں 503 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی یمن سے متو قع واپسی شام 5 بجے تک ہو سکے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے دو جنگی جہاز پی این ایس اصلت اور پی این ایس شمشیر بھی روانہ کئے جا رہے ہیں، جو دو دن میں یمن کی سمندری حدود میں داخل ہو جائیں گے۔

یہ جہاز عدن اور حدیدہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائیں گے جبکہ ایئر فورس کے سی130طیارے بھی یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر اسٹینڈ بائی رہیں گے۔