counter easy hit

سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کا جسٹن ٹروڈو سے رابطہ۔۔۔ کیا پیغام دے دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کا جسٹن ٹروڈو سے رابطہ، کیا پیغام دے دیا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں۔ وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاک کینیڈا تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری تناؤ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، مسئلے کا جامع اور پر امن حل ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے امریکی اور برطانوی انسانی حقوق کے ماہر وکلا نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کا ٹیسٹ ہے، دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور بھارتی فوج کے قبضے پر کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسئلے کے حل تک حمایت جاری رہے گی۔

JUSTIN TROD, CONTACTED, BY, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, BEFORE, GOING, TO, SAUDI ARABIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website