counter easy hit

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کس مسلمان شخصیت نے دیوالیہ ہونے سے 2مرتبہ بچایا؟ ایک خبر آپ کو دنگ کر ڈالے گی

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک ارب پتی شہزادے نے ان کے متعلق ایسا دعویٰ منظرعام پر آ گیا ہے کہ امریکہ میں ہلچل مچ گئی۔ یہ شہزادہ الولید بن طلال ہیں جنہوں نے 2016ء میں ترک اخبار ’حریت‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو ’برا‘ اور ’ناشکرا‘ شخص قرار دیا تھا

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

اور کہا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کو دو بار دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ الولید کا کہنا تھا کہ ”ایک بار قرض ادا نہ کر پانے کی وجہ سے بینکوں نے ڈونلڈٹرمپ کے ہوٹل ضبط کر لیے تھے اور وہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھے۔ اس وقت میں نے ان کے وہ ہوٹل خریدے اور انہیں دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ دوسری بار جب وہ دیوالیہ ہونے لگے تو میں نے ان سے ان کی لگژری کشتی خریدی جو اب بھی میرے پاس ہے اور میں اکثر اسی پر ترکی کے ساحلی شہر انتالیا سیاحت کے لیے آتا ہوں۔“واضح رہے کہ یہ انٹرویو اس وقت دیا گیا جب صدر ڈونلڈٹرمپ امریکی صدارت کے امیدوار تھے اور انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس انٹرویو سے قبل الولید بن طلال نے انہیں امریکہ اور ری پبلکن پارٹی کے لیے دھبہ قرار دیتے ہوئے ان سے صدارتی دوڑ سے باہر ہو جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ یہ وہی شہزادہ الولید ہیں جنہیں بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیگر سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ قید رکھا اور سعودی حکومت کے ساتھ اربوں روپے کی ڈیل کرکے انہیں رہائی ملی تھی۔

PRESIDENT, DONALD TRUMP, WAS, ABOUT, TO, BANKRUPT, WHEN, WALEED BIN TALAL, SAVED, HIM, BY, GIVING, HIM, LOAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website