counter easy hit

جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی

Justice Shahid Karim apologized to hearing petition against Prime Minister Imran Khanلاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ میرا کوئی بھی کیس سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے تو اسے دوسری عدالت کیوں بھیج دیا جاتا ہے؟ جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ میرا صوابدیدی اختیار ہے ،میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔ لائرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے ، اسلام میں بھیک مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر مانگے۔ درخواست گزار کے مطابق تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور وزیراعظم عمران خان شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اور بیرون ملک دوروں کے لیے خصوصی جہاز استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، عدالت عمران خان کے 9 ممالک میں خصوصی طیاروں پرکیے جانے والے سفر پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے ۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اس درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا بھی حکم دیا تھا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف متفرق درخواست پر کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کے لئے کیس لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس نامی تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگرنے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے ،عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دیں گے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام میں بھیگ مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر مانگے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اوروزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل ہرشہری کا حق ہے ،عدالت وزیراعظم کے 9 ممالک کے سفرپرآنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے۔دوسری جانب خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان متوقع ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاک روس سربراہ ملاقات جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے ۔دفتر خارجہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس 14 ،15 جون کو بشکیک میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک روس سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حتمی شکل دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بشکیک میں منعقد ہو رہا ہے ۔ کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاک روس وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو گی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔