counter easy hit

جسٹس (ر) جاویداقبال آج چیئرمین نیب کا چارج سنبھالینگے

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال آج بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ سابق چیئرمین قمر زمان چوہدری اپنے عہدے کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو سبکدوش ہو گئے ہیں۔اس موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Justice (retd) Javed Iqbal will take charge of Chairman NAB todayجس میں نیب کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ گریڈ17کے 21 افسر و ں کو اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر عارضی طور پر تعینات کردیا گیا۔جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا. ان میں سے پانچ کا تعلق پشاور اور چار کا کراچی سے ہے جبکہ لاہور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے تین تین افسر شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں سے دو کا تعلق ملتان اور ایک کا تعلق نیب سکھر سے ہے۔