counter easy hit

ججز نظر بندی کیس، مشرف کو حاضری سے استثنا مل گیا، سماعت ملتوی

Parviz Musharraf

Parviz Musharraf

راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدم حاضری کو وطیرہ بنا لیا ہے۔

عدالت پرویز مشرف کو فوری طور پر طلب کرے۔عدالت نے پرویزمشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ججز نظربندی کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔