counter easy hit

کراچی : ڈیفنس میں فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا پوتا اور بھانجا زخمی

Mir Naseer Ullah Mengal

Mir Naseer Ullah Mengal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پوتا اور بھانجا زخمی ہو گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر نصیر اللہ مینگل کے پوتے کی گاڑی پر ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس سے مطیع الرحمان مینگل اور سمیع اللہ مینگل زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کلفٹن کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر نصیر اللہ مینگل نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔

بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ حکام کو متعدد بار سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ چکے ہیں مگر سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔