counter easy hit

پی ٹی آئی کا 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ خوف کی فضا ختم کرنے آئے ہیں، کراچی کے لوگ بندوقوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ ایم کیو ایم ایسے لوگوں سے خود کو علیحدہ کرے۔ عمران خان کہتے ہیں الطاف حسین سے بنیادی اختلاف اسی پر ہے۔

کراچی اولڈ ٹرمینل پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے شہریوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تاریخی استقبال کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو حملے کئے گئے، جناح گرائونڈ میں ریلی نکالنے پر کارکنوں کو مار پڑی ، جس کا دکھ ہوا ہے۔

پی ٹی آِئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوغلی پالیسی نہیں ہونی چاہیئے ، لوگ بندوقوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، ایم کیو ایم ایسے لوگوں سے خود کو علیحدہ کرے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے بنیادی اختلاف بندوق کی سیاست سے ہے ، کارکنوں کو ڈنڈے اور بندوق کا جواب دینے سے منع کیا ہے۔