کراچی: فلمساز و اداکار ہمایوں سعید نے اس فلم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں

فلمساز و اداکار ہمایوں سعید نے اس فلم کے پارٹ کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ وہ گزشتہ دنوں فلم کی لوکیشنز کی ریکی کرکے ترکی سے وطن واپس لوٹے ہیں، ہمایوں سعید فلم کی کاسٹ کو مکمل طور پر نومبر میں ترکی لے جانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم کی عکسبندی کا آغاز 2 نومبر سے کر دیا جائیگا جس میں ابتدائی طور پر فہد مصطفی و دیگر فنکاروں کا کام فلمایا جائیگا ۔ فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں جو اس وقت جدید انڈسٹری کو نیا رنگ دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، دوسری جانب مذکورہ فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرنے کیلئے کاسٹ میں شامل فنکار زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کرانے اور نیا شیڈول ترتیب دینے میں مصروف ہوگئے ہیں۔








