counter easy hit

ایرانی ویزا: پاکستانیوں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

اسلام آباد: تمام پاکستانی کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر ایرانی ویزے کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔

Irani Visa: Bet of medical certificate terminated for Pakistanisایران نے ویزے سے متعلق پاکستانیوں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے ایرانی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، لہٰذا تمام پاکستانی کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر ایرانی ویزے کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔