لاہور: پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں چینی کھلاڑیوں کی شمولیت کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے

.jpg)
.jpg)
چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویژن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ چینی کوچ ی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر چین کے کوچ راشد خان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے۔







.jpg)
.jpg)

