yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جاوید چوہدری نے اصل اور شرمناک کہانی بیان کر دی

MH Kazmi July 22, 2019 1 min read
Javed Chaudhary described the real and shameful story
Share this:

Javed Chaudhary described the real and shameful story

لاہور (ویب ڈیسک) جج محمد ارشد ملک نے 6 اپریل 2019 کو جاتی عمرہ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی لیکن اس ملاقات سے پہلے ایک دل چسپ واقعہ پیش آیا‘ جج کے بقول فروری میں ناصر بٹ اور خرم یوسف میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا ’’کیا ناصر جنجوعہ نے نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو ملتان کی ویڈیو دکھا دی تھی‘ میں یہ سن کر حیران رہ گیا‘‘ میں کہانی آگے بڑھانے سے پہلے آپ کو ملتان کی ویڈیو کے بارے میں بھی بتاتا چلوں‘ یہ ویڈیو میاں طارق نے ملتان میں بنائی تھی‘ یہ کسی ایسے گھر کی ویڈیو ہے جس میں دیواروں پر تصویریں لگی ہیں‘ سامنے صوفہ رکھا ہوا ہے اور اس صوفے پر غیر اخلاقی حرکتیں ہو رہی ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ اس قدر مدہوش ہیں کہ یہ کیمرہ مین کی موجودگی سے بھی بے پروا ہو چکے ہیں‘اس ویڈیو کے بارے میں بھی تین ورژن ہیں‘ شریف فیملی کا کہنا ہے یہ ویڈیو میاں طارق نے ریاستی اداروں کو دے دی تھی اور اداروں نے یہ ویڈیو دکھا کر جج صاحب کو میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے پر مجبور کیا تھا‘یہ موقف مریم نواز نے چھ جولائی کی پریس کانفرنس میں بھی دیا تھا جب کہ جج صاحب کا دعویٰ ہے یہ ویڈیو میاں طارق سے ناصر جنجوعہ‘ خرم یوسف اور ناصر بٹ نے خریدی تھی۔میری اپنی اطلاع کے مطابق یہ ویڈیو ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف نے لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں پانچ کروڑ روپے اور ایک جیپ کے بدلے خریدی ‘ رقم میاں نواز شریف کے ایک عزیز نے ادا کی تھی اور سودا پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اہم لیڈر نے کرایا تھا‘ یہ لیڈر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور اٹھارہ سال سے میاں طارق کو جانتے ہیں‘ سودے میں ملتان کے ایک اخبار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ویڈیو میں جج صاحب کا چہرہ کلیئر نہیں تھا‘خریدار فیس میچنگ چاہتے تھے‘ اس فیس میچنگ کے لیے ایک لمبا اسٹیج سجایا گیا‘ ناصر بٹ نے ویڈیو کا حوالہ دیا‘ جج صاحب میاں طارق سے رابطے پر مجبور ہو گئے‘ میاں طارق نے جج صاحب کو ملتان بلایا اور یہ کہہ کر انھیں اخبار کے دفتر لے گیا ’’آپ کی جان صرف یہ ایڈیٹر چھڑوا سکتا ہے‘‘ اور جج صاحب مجبوری میں میاں طارق کے ساتھ اخبار کے دفتر چلے گئے‘ دفتر میں کیمرے لگے تھے‘ جج صاحب کی ہر اینگل سے فلم بنا لی گئی‘ یہ فلم بعد ازاں غیر اخلاقی ویڈیو سے ’’میچ‘‘ کی گئی‘ ویڈیو میچ کر گئی اور یوں بات سودے تک پہنچ گئی۔میں نے جج صاحب کی ملتان آمد اور اخبار کے دفتر جانے کی معلومات کے لیے ایکسپریس ملتان کے بیورو چیف شکیل انجم سے رابطہ کیا‘ یہ پرانے صحافی ہیں‘ بلیک پرنس اور ساڑھے پانچ ہزار کلو گرام چرس کی خبر بھی شکیل انجم نے 2001 میں بریک کی تھی‘ شکیل انجم نے تھوڑا سا وقت لیا اور جج صاحب کی ملتان آمد‘ ہوٹل گریس میں قیام اور اخبار کے دفتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا کر بھجوا دی‘ میں شکیل انجم کے ’’ذرایع‘‘ پر حیران رہ گیا بہرحال قصہ مختصر جج صاحب کا چہرہ میچ ہوا اور ویڈیو بک گئی اور تیسرا ورژن جج ارشد ملک کا ہے‘ یہ دعویٰ کرتے ہیں یہ ویڈیو ن لیگ نے میاں طارق سے حاصل کی اور یہ لوگ مجھے اس کے ذریعے مسلسل بلیک میل کرتے رہے۔ہم اب مین اسٹوری کی طرف واپس آتے ہیں‘ جج ارشد ملک6 اپریل کو جاتی عمرہ میں میاں نواز شریف سے ملے‘ ملاقاتی روم میں بھی کیمرے لگے تھے اور جج صاحب اور میاں صاحب کی ساری گفتگو ریکارڈ ہو رہی تھی‘ جج صاحب بعد ازاں 28 مئی کو فیملی سمیت سعودی عرب چلے گئے۔جج صاحب کا کہنا ہے یہ ان کا ذاتی دورہ تھا جب کہ دوسرے فریقین کا دعویٰ ہے خرم یوسف اور ناصر بٹ انھیں عمرے پر لے کر گئے تھے تاہم یکم جون کو مدینہ منورہ میں جج ارشد ملک اور حسین نواز کی ملاقات ہوئی‘ یہ ملاقات بھی باقاعدہ ریکارڈ ہوئی‘ شریف فیملی نے دعویٰ کیا یہ ملاقات جج صاحب کی مرضی اور خواہش سے ہوئی تھی اور اس میں انھوں نے ان تمام لوگوں کا ذکر کیا تھا جو نواز شریف کے مقدمات کے دوران جج صاحب سے ملاقات کرتے رہے۔جج ارشد ملک نے ان سینئر ججوں کا تذکرہ بھی کیا جو بات کرنے سے پہلے ان سے حلف لیتے تھے اور انھیں پھر ہدایات دیتے تھے‘ حسین نواز کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو اس اسکینڈل میں بہت اہم ہے‘ یہ ویڈیو ثابت کرے گی یہ ملاقات جج صاحب کی مرضی سے ہوئی تھی یا پھر یہ بلیک میل ہو کر سعودی عرب پہنچے تھے‘ یہ ویڈیو یہ بھی ثابت کرے گی 50 کروڑ روپے اور کینیڈا میں سیٹل منٹ کی پیش کش حسین نواز نے کی تھی یا پھر یہ جج صاحب کی ڈیمانڈ تھی تاہم یہ درست ہے مدینہ منورہ میں 50 کروڑ روپے کی بات ہوئی تھی اور کرنے اور سننے والے دونوں کو ایک لمحے کے لیے بھی یہ احساس نہیں ہوا تھا یہ مدینہ منورہ میں بیٹھ کر کیا بات کر رہے ہیں‘ یہ روضہ رسولؐ کے سامنے کیا گندگی پھیلا رہے ہیں؟۔ہم اگر یہاں تک کی کہانی کا تجزیہ کریں تو ہمیں اس کہانی کے تمام کردار ننگے اور قابل افسوس دکھائی دیتے ہیں‘ آپ جج صاحب کا کردار دیکھیے‘ یہ 2001میں ملتان میں منشیات کے اسمگلروں سے بھی ملتے رہے‘ یہ ان کی پرائیویٹ پارٹیوں میں بھی شریک ہوتے رہے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بنتی رہیں لیکن ریاست کے کسی ادارے کو کانوںکان خبر نہیں ہو ئی‘ یہ جج صاحب بعد ازاں ترقی کرتے کرتے اس لیول پر آگئے جہاں ان کی عدالت میں چار سابق وزراء اعظم اور ایک سابق صدر کا کیس چلنے لگا۔ یہ میاں نواز شریف کے کیس کے دوران شریف فیملی کے ایجنٹوں سے بھی ملتے رہے ‘ ان سے پیش کشیں اور دھمکیاں بھی وصول کرتے رہے اور یہ اپنے کسی سینئر کو اطلاع تک نہیں دیتے تھے‘ یہ ناصر جنجوعہ سے یہ تک بھی سن لیتے تھے’’ میں نے میاں نواز شریف کے ذریعے آپ کو احتساب عدالت کا جج لگوایاتھا‘‘ اور یہ اس انکشاف کے باوجود اپنی کرسی پر بھی بیٹھے رہے‘یہ فیصلہ سنانے کے بعد بھی ناصر بٹ‘ خرم یوسف‘ مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ جیسے لوگوں کے ساتھ ملتے رہے۔یہ جاتی عمرہ میں اس مجرم سے بھی ملاقات کے لیے گئے جسے انھوں نے اپنے ہاتھوں سے سزا دی تھی‘ یہ ناصربٹ اور خرم یوسف سے اپنے گھر میں بھی ملاقات کرتے رہے اور یہ پورے ہوش و حواس میں انھیں یہ بھی بتاتے رہے سازوں کے سُر کس طرح سیدھے اور رواں کیے جاتے ہیں اور میں اس فیصلے پر کس طرح مجبور ہوا تھا اور یہ مدینہ میں حسین نواز سے بھی مل لیتے ہیں اور یہ انھیں یہ بھی بتا دیتے ہیں مجھ سے کب اور کہاں کہاں حلف لیا گیا تھا اور یہ جسارت کس نے کی تھی‘ یہ 50 کروڑ روپے کی آفر بھی سن لیتے ہیں اور یہ واپس آ کر اپنے ادارے کے کسی سینئر کو اعتماد میں نہیں لیتے اور یہ اپنی ویڈیو کا پیچھا کرتے کرتے ملتان بھی پہنچ جاتے ہیں اور ویڈیو کے سوداگر ایڈیٹر کے دفتر سے بھی ہو آتے ہیں اور کسی ادارے کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی اور آپ یہ بھی ملاحظہ کیجیے‘ مریم نواز کیا کر رہی ہیں؟ یہ خاتون اور جوان بچوں کی ماں ہو کر ویڈیوز بنوا رہی ہیں۔غیر اخلاقی ویڈیوز خرید رہی ہیں اور پریس کانفرنس کر کے یہ گند پورے ملک میں پھیلا رہی ہیں‘ میاں نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہے ہیں‘ میں آج بھی سمجھتا ہوں میاں نواز شریف کو غلط سزا دی گئی تھی لیکن مجھے اس کے باوجود میاں نواز شریف سے یہ توقع نہیں تھی یہ جج ارشد ملک سے جاتی عمرہ میں ملاقات کریں گے اور یہ اپنی نگرانی میں جج کی ویڈیو بنوائیں گے‘ کم از کم میاں نواز شریف جیسے سیریس اور سینئر سیاست دان کو اس گند کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا اور حسین نواز بھی مدینہ میں جج صاحب سے مل رہے ہیں اور اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں‘کیا اخلاقیات ان لوگوں کو اس کی اجازت دیتی ہے؟شریف فیملی کو جب سسلین مافیا کا خطاب دیا گیا تھاتو ہم سب نے اس پر احتجاج کیا تھا لیکن کیا شریف فیملی نے اس گند کا حصہ بن کر خود کو مافیا ثابت نہیں کردیا؟آپ لیڈر ہیں‘ آپ قوم کے باپ ہیں کم از کم آپ کو اس لیول تک نہیں گرنا چاہیے تھا‘ مجھے میاں نواز شریف سے ہرگز ہرگز یہ توقع نہیں تھی اور پھرآپ صحافیوں کا کردار بھی دیکھیے‘ یہ اپنے دفتر میں کیمرے لگا کر غیر اخلاقی ویڈیو کی خرید وفروخت میں شامل ہو رہے ہیں‘ یہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ اور یہ تمام لوگ مل کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ۔میں نہیں جانتا جج ارشد ملک سچے ہیں یا پھر نواز شریف فیملی سچ کہہ رہی ہے لیکن میں اتنا جانتا ہوں یہ کیس اونٹ کی کمر پر آخری تنکا ثابت ہو گا‘ یہ ثابت کر دے گا ملک کا کوئی ادارہ قابل احترام نہیں اور عوام اب ملک کے کسی ادارے کی ساکھ‘ ایمان داری اور نیک نیتی کی قسم نہیں کھا سکتے ‘ اللہ تعالیٰ منصف ہے اور جج انصاف میں اللہ کے نائب ہوتے ہیں لیکن یہ نائب اس ملک میں کیا کر رہے ہیں؟ خدا کی پناہ یہ بلیک میل بھی ہو رہے ہیں اوریہ ملزموں اور مجرموں کے ایجنٹوں سے بھی مل رہے ہیں‘ سیاست دان قوم کے سر کی چادر ہوتے ہیں‘ یہ قوم کے عیب ڈھانپتے ہیں لیکن ہمارے سیاست دان کیا کر رہے ہیں؟ یہ ججوں کی خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں‘ یہ ان کی ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں اور یہ ان کی آڈیوزبھی ریکارڈ کر رہے ہیں۔بیورو کریسی ملکوں کا گیئر باکس ہوتی ہے مگر ہمارا گیئر باکس سال سے بند پڑا ہے اور پیچھے رہ گئی حکومت تو آپ سینیٹ کے چیئرمین کی تبدیلی پر حکومت کا کردار بھی دیکھ لیجیے گا‘ آپ کو اپنے آپ سے نفرت ہو جائے گی‘ مجھے نہیں معلوم جج ارشد ملک کے ایشو کا کیا حل نکلتا ہے؟ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کس نتیجے پر پہنچتا ہے لیکن میں اتنا ضرور جانتا ہوں جج ارشد ملک نے ملک کا عدل اور انصاف کا پورا نظام داؤ پر لگا دیا۔موصوف نے ثابت کر دیا قوم گندگی کے ایک ایسے ڈھیر پر بیٹھی ہے جس کے نیچے بدبودار بیماری کے سوا کچھ نہیں اور میاں نواز شریف نے بھی یہ کھیل‘ کھیل کر اپنی اخلاقی سیاست کا جنازہ نکال دیا‘ یہ ثابت کر بیٹھے ہیں یہ ناصر بٹ اور مہر جیلانی جیسے ٹاؤٹوں میں گھرے ہوئے ہیں اور یہ بھی گھی نکالنے کے لیے کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں‘ افسوس ہم واقعی گندگی کے ایک ایسے ڈھیر پر ہیں جس میں اوپر نیچے اور دائیں بائیں گندگی کے سوا کچھ نہیں‘ اب صرف اللہ ہی ہماری حفاظت کرسکتاہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mary Aurangzeb's legendary developments opened the new Pandora box
Previous Post مریم اورنگزیب کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا
Next Post اپوزیشن نے وزیراعظم کے ملک سے نکلتے ہی بڑا دعوٰی کر دیا
The opposition claimed a big step out of the prime minister's departure

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.