counter easy hit

قصبہ محلہ میں گلیوں نالیوں کی صورتحال قابل رحم ہوچکی ہے,خالد جاوید بٹ نوری

javed buttلالہ موسیٰ (منشاء بلال بٹ)ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر22خالد جاوید بٹ نوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصبہ محلہ میں گلیوں نالیوں کی صورتحال قابل رحم ہوچکی ہے حکام بالا کی عدم توجہ سے ابھی تک ان گلیوں کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکی بلکہ جو گلیاں ٹھیک تھیں ان کو بھی اکھاڑ کر رکھ دیا ہے ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے ہمارے علاقے کا دورہ کیا ہم نے تفصیل کے ساتھ بریفنگ بھی دی لیکن تاحال ہمارے گلیوں کے مسائل یوں کے توں ہیں ہم ان کی طرف توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری گلیوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے تا کہ ہمارے یہ مسائل کا خاتمہ ہوسکے اور اہل علاقہ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے