counter easy hit

بھارت سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں‌ جیش محمد کے متعدد کارکن گرفتار

Jaish-e-Mohammad,

Jaish-e-Mohammad,

پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھارت بھجوائیں گے ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی معلومات کی روشنی میں اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی شریک ، پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھجوانے پر غور ۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے رابطے میں رہے گا ، حملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم کو بھارت بھیجا جا سکتا ہے تاکہ ٹیم جائے وقوعہ سے اضافی معلومات حاصل کر کے تحقیقات آگے بڑھائے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں جیش محمد کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سراغ لگا کر جیش محمد کے دفاتر سیل کیے جا رہے ہیں ، شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ ، مشیر خارجہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی جی آئی بی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔