counter easy hit

ملتان :گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، علامتی جنازہ نکال دیا

Multan: symbolic funeral

Multan: symbolic funeral

بچوں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجاً کان پکڑ لئے ، مطالبات پورے نہ ہونے پر سوئی گیس آفس کا گھیرائو کرنے ، بل ادا نہ کرنے کی دھمکی
ملتان (یس اُردو) ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے گیس کا علامتی جنازہ نکال دیا ، گیس حکام کیخلاف شدید نعرے بازی ۔ ملتان کے علاقے ناصر آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے گیس کا علامتی جنازہ نکالا اور بچوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجاً کان پکڑ لئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے ان کے علاقے میں گیس بند ہے جس کی وجہ سے بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں ۔ لکڑیاں مہنگی ہیں اور باہر سے کھانا لینا بھی مشکل ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں گیس کی مہیا نہ کی گئی تو سوئی گیس آفس کا گھیرائو کریں گے اور گیس کے بل بھی ادا نہیں کریں گے ۔