counter easy hit

چوہدری عارف واہگہ کی تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ہو گا،تنویر حسین فیض پور ،چوہدری جہانگیر فیض پور

Jahangir Chowdhury

Jahangir Chowdhury

سرا ئے عا لمگیر (صغیر راٹھور) ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر چوہدری عارف واہگہ کی تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار چیئرمین یو سی قصبہ چوہدری تنویر حسین فیض پور ،چوہدری جہانگیر فیض پور نے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ڈی پی او گجرات کے مشکور ہیں جنہوں نے تھانہ صدر سرائے عالمگیرمیں ایس ایچ او چوہدری عارف واہگہ کو تعینات کیا انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او تھا نہ صدر سرائے عالمگیر چوہدری عارف واہگہ انتہائی ایماندار اور فرشناس پولیس آفیسر ہیں اور جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ کریں گے جبکہ غریب اور مظلوم عوام بلا امتیاز انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے