counter easy hit

توقع تھی کہ نظرثانی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔

It was expected that the appeal would be rejected, Maulana Fazl-ur-Rehmanاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں، ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا جب کہ محاز آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیئے، اس سے گریز کرنے پر سسٹم چلتا رہے گا اور سسٹم کو کوئی نقصان نہی ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  لوگ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ہی دیں گے، پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جب کہ  الیکشن میں پنجاب کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، ہم نے شر پسند عناصر کو کمزور کیا لیکن ختم نہیں۔