counter easy hit

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر فالوورز دو کروڑ اسی لاکھ ہوگئے

ممبئی: سلمان خان کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ چھپن لاکھ ، عامر خان کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ انیس لاکھ ہے

Shahrukh Khan's Twitter followers reached to two crores eighty lakhسپر سٹار شاہ رخ خان ٹویٹر پر بھی کنگ خان بن گئے ۔ اداکار کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ تک پہنچ گئی ۔ بالی ووڈ کے لیڈنگ خانز میں سے شاہ رخ خان ایک بار پھر بازی لے گئے ۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ چاہنے والے شاہ رخ خان کے ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ ہو گئی ۔ ٹوئٹر پر سلمان خان کے چاہنے والے دو کروڑ چھپن لاکھ جبکہ عامر کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ انیس لاکھ ہے ۔ انیس سو بانوے میں فلم دیوانہ سے بالی وڈ میں انٹری دینے والے شاہ رخ دو ہزار سترہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں۔