counter easy hit

تیمور کے بعد نیلی آنکھوں والا ایک اور فلمی بچہ سوشل میڈیا پر مقبول

ممبئی: بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان اپنی نیلی آنکھوں کے باعث پورے بھارتمیں مشہور ہے تاہم اب ایک اور اسٹار کڈ اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

After Timor, another blue-eyed film-boy is popular on social mediaبالی ووڈ کے میں کھلاڑی اورایکشن ہیرو کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمار کے بیٹے آرو کا آج جنم دن ہےاکشے نےحال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے بیٹے آرو کی تصویر شیئر کی ہے اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ وہ اپنے بیٹے  کو درخت پرچڑھنا سیکھا رہے ہیںاور خود اپنے بیٹے سے انہوں نے ویڈیو کال کرنا سیکھی ، اکشے کمار نے اپنے بیٹے آرو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے اپنا پسندیدہ انسان قراردیا تاہم اکشے کمارکے پیغام سے زیادہ ان کے بیٹے آروکی نیلی آنکھیں میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔

تصویرمیں آرو کا چہرہ اسکارف سے ڈھکا ہوا ہے اور صرف ان کی نیلی آنکھیں نظر آرہی ہیں سوشل میڈیا پر آرو کی آنکھوں کو سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی نیلی آنکھوں سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کمارا کثرسوشل میڈیا پر آروکی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتےہوئے اسے مارشل آرٹ میں بیلک بیلٹ جیتنے پر مبارکباد دی تھی، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی آرو کی تصویر بے حد مقبول ہوئی تھی۔