yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بلوچ خواتین آخر کہاں سے گرفتار کی گئیں؟

Web Editor November 2, 2017 1 min read
It, was, admitted, in, Senate, Body, that, Balouch, Women, were, arrested, by, security, agencies
Share this:
It, was, admitted, in, Senate, Body, that, Balouch, Women, were, arrested, by, security, agencies
It, was, admitted, in, Senate, Body, that, Balouch, Women, were, arrested, by, security, agencies

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ اور بچوں سمیت دیگر خواتین کی گرفتاری کی خبر کو اگرچہ مقامی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کوئی جگہ نہیں ملی لیکن یہ سوشل میڈیا پر زیر بحث اہم موضوعات میں شامل رہی۔بلوچ قوم پرست تنظیموں اور حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایک اور گوریلا کمانڈر اسلم بلوچ کی ہمشیرہ اور ان کے بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا، سرفراز بگٹی

It, was, admitted, in, Senate, Body, that, Balouch, Women, were, arrested, by, security, agenciesحکومت نے تین خواتین کی گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے لیکن حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ان خواتین کو افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا۔ادھر علیحدگی پسند گروہوں، قوم پرستوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھیں کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ان خواتین کو کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کرنے کے بارے میں بتایا گیا لیکن تاحال ان کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام کے مطابق یہ خواتین ایک گاڑی میں سرحد پار کر کے افغانستان جانا چاہتی تھیں۔دوسری جانب بدھ کو حکومت نے سینیٹ میں تسلیم کیا کہ بلوچستان میں گذشتہ دنوں گرفتار کی جانے والی تین خواتین سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔تاہم حزب اختلاف کے سینیٹروں نے اس جواب کو ناکافی اور ان کی فوری رہائی کا حکم نہ دینے پر اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

It, was, admitted, in, Senate, Body, that, Balouch, Women, were, arrested, by, security, agenciesبلوچستان نیشنل پارٹی (ایم) کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان کاکڑ اور سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل نے مشترکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں ایوان میں خواتین اور تین بچوں کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ انھوں نے ان خواتین اور بچوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے بدھ کو بلوچستان کے چیف سیکریٹری، ڈی آئی جی کوئٹہ اور آواران کے ڈی پی او سے بات کر کے معلومات لی ہیں۔ ان کے مطابق یہ خواتین غیرقانونی طور پر چمن کے راستے افغانستان جانا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایوان کو مزید معلومات کے لیے انھیں وقت دے تو وہ مزید معلومات حاصل ہونے پر ایوان کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔

حراست میں لی جانے والی خواتین کی شناخت کے بارے میں تاحال نہ بتانے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان خواتین کا تعلق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ یا اسلم بلوچ کے خاندان سے ہے۔ تاہم اس سے فوری طور پر یہ تاثر ابھرا ہے کہ یہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے خاندان کے لوگ ہیں۔لیکن قوم پرست جماعتوں کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ فضیلہ بلوچ اور ان کے بچوں کو کوئٹہ شہر سے مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا۔قوم پرست جماعت بلوچ رپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

اس تصویر میں وہ بظاہر ایک ہسپتال میں زیر علاج دکھائی دے رہی ہیں۔

اگرچہ یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ فضیلہ بلوچ کب کوئٹہ آئیں، لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ ان کو کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔قوم پرست جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کا کہنا ہے کہ فضیلہ کو ان کی بیٹی پوپل جان سمیت تین دیگر خواتین اور چھ بچوں کو 30 اکتوبر کو اٹھایا گیا۔

بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ کے مطابق ان میں بلوچ قوم پرست رہنما اسلم بلوچ کی ہمشیرہ اور ان کے چار بچے بھی شامل ہیں۔خلیل بلوچ نے چمن سے ان خواتین کی گرفتاری کے بارے میں سرکاری موقف کو رد کرتے ہوئے اسے سرکاری پروپیگنڈا قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کو چمن یا افغانستان جاتے ہوئے نہیں بلکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ سے اسلم بلوچ کی ہمشیرہ کے گھر سے اٹھایا گیا۔خلیل بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ ایک فوجی آپریشن میں زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد ان کی کمر کا آپریشن ہوا تھا جو ناکام رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے کوئٹہ میں موجود تھیں۔بلوچستان سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خواتین اور بچوں کو فوری طور پر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔گذشتہ روز ان خواتین اور بچوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Bharwana , Family, from, Jhang, left, PMLN, and, Joined, PPP, and, Imran Khan
Previous Post الوداع (ن) لیگ الوداع، 2 قریبی ساتھی نوازشریف کا ساتھ چھوڑکرعمران خان سے جا ملے
Next Post ایران اور روس ملکر علاقائی دہشتگردی سے نمٹ سکتے ہیں ، پیوٹن کی ایران کے سپریم لیڈر سے خصوصی ملاقات
TEHRAN:, IRAN'S, SUPREME, LEADER, AYATULLAH KAHMNAEI, ONE, ONE, ONE, MEETING, WITH, RUSSIAN, PRESIDENT, PUTIN

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.