counter easy hit

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں۔ الیکشن کمیشن کو ان اضلاع میں ازسرِ نو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا گیا ہے۔ ہائیکورٹ میں 68 مزید درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔

Islamabad High Court dismissed eight districts' branchesIslamabad High Court dismissed eight districts' branchesتفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ازسرِ نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آٹھ اضلاع میں حلقہ بندیاں کالعدم کرنے کا فیصلہ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے 40 سے زائد درخواستوں پر سنایا۔ عدالت نے بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کے اضلاع کی حلقہ بندیاں کو خلاف قاعدہ قرار دیا۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھا جائے۔ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔