counter easy hit

فرنچ اوپن :نوواک جوکووچ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے

پیرس ; فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوواک جووکوچ نے برازیل کے روجیریو سِلوا کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

French Open: Novak Jokovich reached second stageسال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں سربیا کے جوکووچ کا مقابلہ برازیل کے روجیریو سِلوا کیساتھ ہوا۔

سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ نوواک جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں بھی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے چھ چار سے فتح حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں سربیئن کھلاڑی نے ایک بار پھر برازیلین حریف کو آؤٹ کلاس کر کے نہ صرف چھ چار سے کامیابی حاصل کی بلکہ دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔