counter easy hit

پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں پر ٹیکس لگایا: اسحاق ڈار

311875_83193216وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چالیس ارب روپے کے ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر لگائے گئے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ کتے بلیوں کی خوراک پر ٹیکس لگایا ، پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنانے والے پیسے بھی دیں۔ پی آئی اے کی نجکاری پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا جواز پیش کیا وہ کہتے ہیں نئے ٹیکس درآمدی اشیاء پر لگائے گئے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ نئے ٹیکسز پر تنقید کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار غصے میں آ گئے اور بولے ہاں کتے ، بلیوں کی خوراک پر ٹیکس لگایا۔ پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں کو پیسے بھی دینا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کیلئے جاری کیے گئے آرڈیننس کا دفاع کیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قومی ائر لائن کی نجکاری پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔