counter easy hit

پراپرٹی پانچ کے بجائے تین سال سے پہلے بیچنے پر ٹیکس لگے گا: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

زمین جائیداد کی قیمت کا تعین اور خرید و فروخت پر ٹیکس ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ، بلڈرز، پراپرٹی ڈیلرز اور تاجروں کے ساتھ کچھ لو کچھ دو پر معاملہ طے پا گیا ۔ تین سال سے پرانی اور زمین کی 40 لاکھ تک خرید و فروخت پر ٹیکس ختم ہو گیا ۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ملک کے اکیس شہروں کی زمینوں کا ریٹ ایک سال کے لئے طے ۔ حکومت اسٹیٹ بینک ماہرین سے زمینوں کی مالیت طے کرانے کے مطالبے سے دست بردار ۔ چالیس لاکھ روپے تک کی زمین جائیداد اور 30 جون 2013 سے پہلے خریدی گئی پراپرٹی پر ٹیکس ختم ۔ یکم جولائی سے زمینوں کی خرید و فروخت کیلئے ٹیکس پر اتفاق ہو گیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت زمینوں کی لین دین کے طے پانے والے معاملات کو قانونی تحفظ دے گی ۔ اسٖحاق ڈار نے صاف کہہ دیا کہ کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں دی اگر کسی نے گذشتہ تین سال میں 10 لاکھ کی زمین ایک کروڑ میں بیچی ہے تو اسے 90 لاکھ پر ٹیکس دینا ہوگا ۔