counter easy hit

خیبر ایجنسی: وین حادثے کا مزید ایک زخمی دم توڑ گیا، تعداد 27 ہو گئی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی میں سیلابی ریلہ باراتیوں کی وین بہا لے گیا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وین ڈرائیور چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔
خیبر ایجنسی: (یس اُردو) خوشیوں میں شرکت کیلئے جانے والوں کو موت نے آن لیا۔ خیبر ایجنسی میں باڑا سے بازار زخاخیل جانے والی باراتیوں کی وین تبئی کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ وین پر خواتین اور بچوں سمیت اٹھائیس افراد سوار تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی ٹیموں نے پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ چوبیس افراد موقعے پر زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈرائیور چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا تین زخمیوں کو اسپتال منتقل گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔