counter easy hit

کراچی: ڈاکو کو بدترین تشدد کے بعد نالے میں پھینکنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

 arrested

arrested

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو کو بدترین تشدد کے بعد گندے نالے میں پھینکنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم کے بیان کی ویڈیویس اُردو نے حاصل کر لی ہے ۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی کی سڑکوں پر انسانیت کا قتل ۔ اکیس جولائی کو کورنگی میں ڈاکو سلیم بنگالی کو شہریوں نے پکڑا۔ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ادھ موا ہونے کے بعد ڈاکو کو گندے نالے میں پھینک دیا گیا۔ افسوسناک واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری سے گھر جا رہا تھا شہریوں کو ڈاکو پر تشدد کرتے دیکھا تو ہاتھ پکڑ کر نالے میں پھنک دیا اور اس کے بعد رات بھر سو نہیں سکا۔ پولیس نے ملزم کا بیان قلم بند کر کے فوٹیج میں دکھائی دینے والے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے