counter easy hit

آئرلینڈ کے عوام کو انکی جدوجہد پر اور آزادی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مسفر حسن

Musafar Hassan

Musafar Hassan

برنلے (پ- ر) جمہوریہ آئرلینڈ کی صدسالہ آزادی کے موقع پر آئرلینڈ کے عوام کو انکی جدوجہد پر اور آزادی کے موقع پر آئرلینڈ کے عوام کو انکی جدوجہد پر اور آزادی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبیشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیراعظم ایڈناکینی کے نام اپنے پیغام میں کہا۔

ڈاکٹر مسفر حسن نے اپنے پیغام میں جراتمندانہ جدوجہد پر جمہوریہ آئرلینڈ کے عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئرش عوام نے اپنی آزادی کے حصول کیلئے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے وزیراعظم آئرلینڈ کو اس موقع پر یاد دلایا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام بھی اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی خاطر گذشتہ 70 برس سے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور آج کے اس دن کی مناسبت سے آئرش وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی اس جدوجہد میں انکی سیاسی اور سفارتی مہم میں انکی مدد کریں۔