counter easy hit

عراق: فوجی ہیڈ کواٹر کے قریب خود کش دھماکہ، 18 فوجی ہلاک

Iraq suicide blast

Iraq suicide blast

عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بغداد: (یس اُردو) غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی گئی اور فورسز کی کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جبکہ تیسرے نے خود کو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یاد رہے رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔