counter easy hit

لاہور: پراسرار طور پر جھلسنے والی خاتون کا معمہ حل، پڑوسی نے قتل کیا

Lahore: woman

Lahore: woman

لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں پراسرار طور پر جھلسنے والی خاتون کے کیس کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتولہ کو محلے دار نے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد آگ لگائی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لاہور: (یس اُردو) پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ندیم کو مقتولہ کے موبائل ریکارڈ کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اسکی عابدہ کے ساتھ چند سال سے دوستی چل رہی تھی لیکن مقتولہ نے بے وفائی کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل کسی اور سے دوستی کر لی جس کا اسے رنج تھا۔ ملزم ندیم نے مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد آگ لگانے کا انکشاف کیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لیاقت آباد کی رہائشی 25 سالہ عابدہ گزشتہ رات گھر میں آگ لگنے سے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی تھی۔