counter easy hit

ایرانی صدر حسن روحانی اٹلی پہنچ گئے

Iranian President Italy

Iranian President Italy

روم ……ایرانی صدر حسن روحانی یورپ کے 5 روزہ کے پہلے مرحلے میں اٹلی پہنچ گئے ہیں،دورے کے دوران دونوں ممالک میں 18ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے طے ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
ادھر برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی بینکوں کو لندن میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے ، ایرانی صدر یہ دورہ بین الاقوامی پابندیاں ہٹنے کے ایک ہفتے بعد کر رہے ہیں ۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں انہوں نے اطالوی وزیر اعظم مےٹیو رینزی سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئند دو دنوں میں 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی اور کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے جانے کے امکانات ہیں، معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد پریس بریفنگ میں اطالوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ابھی آغاز ہے ۔ایرانی صدر اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں فرانس جائیں گے، جہاں پیرس میں ائربس کے ساتھ 114 طیارے خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینگے ۔ادھر برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے2 بینکوں کو لندن میں سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے اور بینک آف انگلینڈ کے شرائط و ضوابط پر پورا اترنے کی صورت میں ایران کے ملی بینک اور پرشیا انٹرنیشنل بینک کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔