counter easy hit

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر تبصرہ:بغداد میں سعودی سفیر کی طلبی

Commenting on Iranian

Commenting on Iranian-

بغداد……..عراقی حکومت نے نئے سعودی سفیر کو ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کو عراق میں فرقہ واریت کا ذمہ دار قرار دینے پر ملکی دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سفیر ثمر السبحان نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران نواز عسکری گروپوں کے اتحاد الحشد الشعبی کو عراق میں اپنی کارروائیاں روک دینا چاہییں۔ یہ اتحاد شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار ہے۔عراقی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی سفیر عراق کے اندرونی معاملات میں دخل دے کر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔