مقبوضہ بیت المقدس ………اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے مقبوضہ فلسطین کے 1948 ء کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3فلسطینیوں پر 3ہفتے قبل تل ابیب میں شاہراہ ڈیزنگوف پر واقع نائٹ کلب میں فائرنگ کے الزام میں شہید فلسطینی نشات ملحم کیساتھ تعاون کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
پیشتر ڈیزنگوف شاہراہ پر واقع نائٹ کلب میں نشات ملح نامی فلسطینی شہری نے فائرنگ کردی تھی جس میں 2صہیونی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں نشات ملحم کیساتھ تین دوسرے فلسطینیوں نے بھی معاونت کی تھی۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے ایک فلسطینی نوجوان کے والد نے کہاہے کہ اس کے بیٹے کا نائٹ کلب میں فائرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،صہیونی فوج دانستہ طورپر انہیں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میںملوث کررہی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہا کہ تینوں فلسطینی ملزمان جائے وقوعہ کے قریب ہی رہتے ہیں اور انہوں نے حملہ آورنشات ملحم کو فائرنگ میں مدد فراہم کی تھی۔