yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

ایران میں گاڑی میں آگ لگنے سے افغان مہاجرین کی ہلاکت پر شدید ردعمل

MH Kazmi June 7, 2020June 7, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)ایران میں افغان مہاجرین کو لے کر جانے والی گاڑی میں آگ لگنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جس کے بعد افغانستان کے شہریوں نے ایرانی پولیس پر شدید تنقید کی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اس حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ یہ واقعہ افغان سرزمین پر پیش آیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم ایران کے سفارت خانے کا عہدیداروں کی جانب سے ایران میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہریوں نے سوشل میڈیا میں مہاجرین کی جھلس کر ہلاکت کی ویڈیو آنے کے بعد ایرانی پولیس کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ قبل ازیں افغان حکام نے ایران کے بارڈر گارڈز پر مہاجرین کو سمندر میں گرانے کا الزام عائد کیا تھا اور تازہ واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان حالات میں کشیدگی آگئی ہے۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے وسطی صوبے یزد میں پولیس نے مہاجرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور 3 شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک لڑکا جلتی ہوئی گاڑی سے زخمی حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوتا دکھائی دیا جس کے بعد وہ پانی مانگتا نظر آیا۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو اصلی ہے اور ایران میں موجود افغان حکام متاثرین کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں لڑکے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘مجھے پانی دیجیے، میں جل رہا ہوں’، جو سوشل میڈیا میں وسیع پیمانے پر پھیل گئی اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی انصاف کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کے کارکن اور وکیل علی نوری نے فیس بک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایران کو افغان مہاجرین کو مارنے کا کوئی حق نہیں، وہ اپنی سرحد کو بند کرسکتے ہیں اور افغان مہاجرین کو ملک بدر کرسکتے ہیں لیکن انہیں مار نہیں سکتے’۔ دوسری جانب ایران کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات اور بغیر دستاویزات کے حامل تقریباً 25 لاکھ افغان مہاجرین یہاں رہ رہے ہیں جبکہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے اپنے معاشی حالات خراب ہیں اس لیے افغان مہاجرین کو واپس گھر بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغان حکام نے کہا تھا کہ ایرانی بارڈر گارڈز نے مہاجر مزدوروں کو ہلاک کردیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت 17 جون کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن جائے گا
Next Post لاہور، اہم ترین پولیس مرکز کے قریب امیر زادوں اورامیرزادیوں کا عیاشی کا اڈہ پکرا گیا، پولیس کارروائی میں حیران کن انکشافات

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.