counter easy hit

داعش کے مقابلے میں ساری دنیا کو متحد ہو جانا چاہئے۔ سجاد کریم

Sajjad Kareem

Sajjad Kareem

نیلسن (عبداللہ زید) مشرقی وسطیٰ میں کل چونتیس ممالک بشمول پاکستان داعش کے خلاف ہونے والے اتحاد پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے یورپی پارلیمنٹ سٹراسبر گ سے بر طانوی مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ حالات کا تقاضا واضع ہے کہ داعش کے مقابلے میں ساری دنیا کو متحد ہو جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے شام اور عراق میںٹھکانوں پر برطانوی پارلیمنٹ کی خصوصی اہداف پرفضائی حملوں کی منظوری کے پس منظر میں نئے حالات سے آگاہی ہے انہوں نے پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس چونتیس ممالک کے اتحاد میں ایک ایسی جان باز قوم بھی شامل ہے۔

جس نے بین الاقوامی برادری اور دنیا کے امن کے لئے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے ناتواں کندھوں پر لڑ کر بے شمار اور لازوال قربانیاں دی ہیں بطور بر طانوی شہری ہمیں اپنی افواج کی پشت پر رہنا چاہیے جو ہمارے لئے ان دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھے داعش جیسی پر تشدد اور دہشت گرد گروہ کے خلاف نبرد آزما ہیں۔