counter easy hit

ادبی و سماجی تنظیم دی انٹلیکٹ کھاریاں کے زیر اہتمام شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب

The special event was organized by antlykt House

The special event was organized by antlykt House

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)ادبی و سماجی تنظیم دی انٹلیکٹ کھاریاں کے زیر اہتمام شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ثاقب بشیر، چیئرمین انٹلیکٹ طارق امام کوکب، چیئرمین سکولز کونسل ضلع گجرات منیر احمد سیٹھی، کھاریاں پریس کلب کے نائب صدر نیئر صدیقی، شیخ زمان احسن، چوہدری مشتاق احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ پشاور میں رونما ہونے والا افسوسناک سانحہ صرف بچوں کے لواحقین کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے ہر گھر کیلئے گہرا صدمہ تھا، یہی وجہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ان کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات میں انہیں اس عزم کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے کہ ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ بعد ازاں اے پی ایس پشاور کے شہید بچوں اور ان کے اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔