counter easy hit

آئی فون 7کے حیرت انگیز فیچرز متعارف کروا دئیے گئے

 iPhone were 7

iPhone were 7

نیویارک…….ایپل پروڈکٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آئی فون 7کے حیرت انگیز فیچرز متعارف کروادئیے گئے ہیں۔
آئی فون 7 کے جدید ترین فیچرز کے بعد یہ ماڈل گزشتہ آئی فون ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ایڈوانس اور اسمارٹ ہو گا۔ ایپل آئی فون کا نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا جبکہ ایک نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کال کے دوران فون کے دوسری جانب موجود شخص کی آواز کئی گنا صاف سنائی دے گی۔
ایپل اپنے نئے ماڈلز آئی فون سیون اور سیون پلس میںتین اعشاریہ پانچ ملی میٹر کی ہیڈ فون پورٹ ختم کر دے گاجس میں ہیڈ فون145 چارجر و دیگر چیزیں منسلک کرنے والی کئی پورٹس ختم کر کے ایک ہی لائٹننگ پورٹ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام چیزیں آئی فون سے منسلک ہو سکیں گی۔ اس پورٹ کا خاتمہ شاید ایپل آئی فون کے صارفین کو پسند نہ آئے کیونکہ اس کے بعد وہ پابند ہوں گے کہ ایپل ہی کے ہیڈ فون استعمال کریں کیونکہ لائٹننگ پورٹ کسی بھی اور کمپنی کے ہیڈ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گی۔