counter easy hit

بھارتی اساتذہ کی نئی منطق ،کانچ پر چلو دماغ تیز ہوگا

Indian teachers of the new logic

Indian teachers of the new logic

نئی دہلی…….بھارتی اساتذہ کی نئی منطق سامنے آگئی۔ بھارتی گجرات میں سر پھرے اساتذہ نے چھوٹے چھوٹے بچوں اورانکے والدین کو کانچ کے ٹکڑوں پر چہل قدمی کروا دی۔
بھارت میں تو کچھ ایسے استاد بھی ہیں جنہیں اگر پڑھا لکھا جاہل کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرامیں ایک اسکول کے استادوں نے ننھے معصوم بچوں سے خطرناک ترین اسٹنٹ کروا ڈالا اور انہیں عقل میں تیزی کے نام پر ننگے پاؤں کانچ کے ٹکڑوں پر چلوایا گیا۔صرف یہی نہیں بلکہ اسٹوڈنٹس کے والدین کو بھی اسی خطرناک ترین آزمائش سے گزرنے پر مجبور کیا گیا۔کانچ کے نوکیلے ٹکڑوں پر سے ننھے پاؤں گزرتے ہوئے جب بچے اور ان کے والدین خوفزدہ ہوئے تو اساتذہ نے انہیں باقی لوگوں کی مثالیں دے کر مجبو ر کیا گیا کہ وہ اس امتحان سے گزریں ۔