counter easy hit

لالہ موسیٰ کے بازاروں میں انٹرنیٹ کیفے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

Internet cafes

Internet cafes

لالہ موسیٰ (عدیل بٹ )لالہ موسیٰ کے بازاروں میں انٹرنیٹ کیفے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں مالکان دولت کے لالچ میں بچوں اور نوجوانوں کو نیلی پیلی فلمیں دکھا کر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں نوجوان نسل روشن خیالی کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فحاشی بے راہ روی کو فروغ دینے والے انٹرنیٹ کیفوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو مزید تباہی سے بچایا جائے