counter easy hit

عمران خان نے وہ کام کر دکھایا جو ہم سب مل کر بھی نہ کر سک

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ ماضی میں حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرانے میں ناکام رہیں ۔  چودھری منظور نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کا رروائی پر حکومت کے ساتھ ہیں، ماضی میں حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرانے میں ناکام رہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مستعفی ہونا ایک اچھا عمل ہے ، ملک میں بلا امتیار احتساب ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے کوششوں کو تیز کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان 2014 کے تحت کیا جارہا ہے۔شہریار آفریدی کا فیس بک پر جاری بیان کا عکسحکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس حوالے سے شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ زیر حراست افرادمیں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ زیر حراست افرادمیں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی