yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں

    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے، پاکستان

Web Editor February 28, 2018 1 min read
INDIAN, HAS, SHAMEOCRACY, NOT, DEMOCRACY, PAKISTAN, FOREIGN, OFFICE, SPOKERMAN
Share this:

INDIAN, HAS, SHAMEOCRACY, NOT, DEMOCRACY, PAKISTAN, FOREIGN, OFFICE, SPOKERMAN

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے۔ یس اردو نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس موقع پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پراپنا کردار ادا کرے۔ بھارت رواں برس 400 سے زائد مرتبہ فائربندی  کی خلاف ورزی کرچکا ہے، پاک فوج ہر طرح کی جارحیت  کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن پاکستان ایسے معاملات پر صبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔

احتجاجی مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے، بھارتی آرمی چیف کےبیانات جنگی ذہنیت کا اظہار کرتے ہیں، بھارتی انتہا پسند سوچ نے فن کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، انڈین موشن پکچر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی برقرار رکھی ہے، پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے، ایسے اقدامات انتہائی معتصب ہیں، بھارت نے اس کے علاوہ بھی ویزوں سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔

 دوسری جانب دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے سے متعلق بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں آنے کا ابھی کوئی خدشہ نہیں، ایف اے ٹی ایف کے تمام معاملات وزارت خزانہ انجام دے گی، ہم ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے۔

افغان امن عمل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عسکری کارروائیاں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل افغانیوں کے درمیان مذاکرات ہیں، افغان عوام کے درمیان افغانستان کی قیادت میں مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔

امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کریں گے، اس معاملے پر دفتر خارجہ جتنی مدد ہو سکی کرے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
DUBAI, ONE, MILLION, PLANTS, AND, FLOWERS, MADE, MIKKI MOUSE, MODEL, GETTING, ATTENTIONS, OF, PUBLIC, AT, LARGE, LEVEL
Previous Post دبئی میں ایک لاکھ پھولوں اور پودوں سے بنا مکی ماؤس ماڈل
Next Post صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر
ONLY, FOR, ONE, MINUTE, SOFTWARE, WILL, HEAR, YOUR, VOICE, AND, WILL, COPY, SAME, TO, SAME, NEW, HORIZONS

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.